Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • لبنان سے امریکی شہریوں کا انخلا

لبنان میں امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس ملک سے نکل جائيں۔

سحر نیوز/ دنیا: لبنان میں امریکہ کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ جب تک کمرشل پروازوں تک رسائی حاصل ہے وہ فوری طور پر اس ملک سے چلے جانے کی پلاننگ کر لیں ۔ اس سے قبل بیروت میں واقع برطانیہ اور سعودی عرب کے سفارت خانوں نے بھی اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ لبنان سے نکل جائيں۔

 لبنان کے سرحدی علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں شدت آنے کے ساتھ ہی حزب اللہ نے بھی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیئےہیں۔

لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر اس وقت کشیدگی میں شدت پیدا ہوئی جب حزب اللہ لبنان نے بدھ کی شام کو کہا تھا کہ اس کے دو مجاہدین اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس