یوکرین کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہے: یوکرین کو روس کا انتباہ
روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب سے کیمیاوی اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کی بابت خبردار کیا ہے
سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے خلاف اشتعال انگیزاقدامات انجام دیتے ہوئے اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں جرمنی سے کیمیاوی مواد خریدے ہيں۔ روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج ، روس کے خلاف اپنے جوابی حملوں کی ناکامی کی بنا پر روس کے خلاف کیمیاوی اور بائیولوجیکل ہتھیار استعمال کرسکتا ہے ۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ثبوت و شواہد ملے ہيں جن سے یوکرین میں امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے تجربات کی خطرناک ماہیت کا پتہ چلتا ہے ۔
روسی وزارت دفاع نے زور دے کر کہا ہے کہ یوکرین میں امریکہ کی فوجی بائیولوجیکل سرگرمیاں اس کے قریبی اتحادیوں کے لئے بھی مشکوک اورقابل اعتراض ہیں ۔