Jan ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ یوکرین کو زیادہ سے زیادہ امداد کیوں دینا چاہتا ہے، وجہ سامنے آگئی

امریکی چینل سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ امریکہ یوکرین کے لئے جنوری دوہزار پچیس اور اس ملک کے صدارتی انتخابات سے پہلے، یوکرین کو زیادہ سے زیادہ امداد بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدرجو بائيڈن نے یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھنے کے لئے اکسٹھ ارب ڈالر کی درخواست کی ہے لیکن ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز، اس کے بدلے میں بائیڈن کی امیگریشن پالیسی کو واضح طور پر سخت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔امریکی صدر اور کانگریس نے اس منصوبے کے بارے میں بحث، گذشتہ سال سے شروع کی ہے۔

وائٹ ہاؤس، نیٹو اور کی ایف اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کے انتخابات جیت جاتے ہیں، تو بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ یوکرین کی امداد بند کر دیں گے۔ جو بائیڈن کے معاونین نے ملک کے قانون سازوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر کانگریس ، کی ایف کے لیے نئے فنڈز مختص کرنے پر راضی نہیں ہوئی تو روس چند ہفتوں یا مہینوں میں یوکرین میں جنگ جیت سکتا ہے۔

یوکرین کی مدد کے لیے امریکی کوششوں کے درمیان، فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو نے جمعے کے روز اعتراف کیا کہ کچھ فرانسیسی شہریوں نے یوکرین کی فوج میں لڑنے کے لیے اپنے نام درج کرائے ہیں ۔

فرانسیسی وزیر دفاع کا یہ بیان، فرانسیسی وزارت خارجہ کے ان دعووں کے متضاد ہے کہ جس میں اس وزارت نے کہا تھا کہ پیرس کا کوئی کرائے کا فوجی، کی ایف یا کہیں اور نہیں ہے۔

اس سے پہلے، روسی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خارکیف پر اپنے ایک دقیق حملے میں ساٹھ سے زیادہ غیر ملکی جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے کہ جن میں سے زیادہ تر فرانسیسی زبان تھے۔

ٹیگس