Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ کے زخموں پر یورپ کی نمک پاشی

برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن پارٹی لیبر پارٹی کے سابق رہنما نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی مالی امداد میں کمی کے برطانیہ کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی کے سابق رہنما نے یو این آر ڈبلیو اے کو فنڈنگ ​​معطل کرنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری حکومت کو بھوک مری کا شکار فلسطینیوں کے بارے میں اپنی اخلاقی پستی پر شرم آنی چاہیے۔

ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں قتل عام کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی کے سابق رہنما نے برطانوی کارروائی کے بارے میں لکھا کہ یہ ایک اجتماعی سزا ہے۔

اب تک امریکا، انگلینڈ، اٹلی، فن لینڈ، ہالینڈ، آسٹریلیا اور اسکاٹ لینڈ سمیت 9 ممالک نے انروا کو صیہونی حکومت پر حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں اس کے کردار کا بہانہ بنا کر مالی امداد روک دی ہے۔

ٹیگس