غزہ کے حالات پوری انسانیت کےلئے باعث شرم ہیں، گوترش
Feb ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام، قحط، بھوک پیاس اور تباہی و بربادی ننگ وعار ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے بدھ کو ایک بار پھر غزہ کی ابتر صورت حال کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی پابندی ہونا چاہیے اور ہمیں غزہ میں فلسطینیوں کی ابتر انسانی صورت حال پر تشویش ہے۔ گوترش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی آنروا کی امداد جاری رہنا چاہیے کہا کہ آنروا غزہ میں انساندوستانہ کوششوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔