Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • دنیا کے ممالک سے صیہونی حکومت کے خلاف گواہی دینے کی جنوبی افریقہ کی اپیل

جنوبی افریقہ نے دنیا کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں غاصب اور نسل کش صیہونی حکومت کے خلاف گواہی دیں۔

سحرنیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ نے فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ کی جنگ کو رکوانے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب اور نسل پرست صیہونی حکومت کے خلاف گواہی دیں۔

ہالینڈ میں جنوبی افریقہ کے سفیر وسیموزی مادونسلا نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مقدمے میں گواہی دیں جو ان کے ملک نے صیہونی حکومت کو "نسل کشی" کے جرم کی سزا دلوانے کے لیے ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں دائر کیا ہے۔

ہالینڈ میں جنوبی افریقہ کے سفیر نے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جو کچھ کر رہا ہے وہ نسل پرستانہ حکومت کی بدترین شکل ہے اور جنوبی افریقہ کے لوگ اس کا سامنا کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کئے جانے کی بنا پر صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

ٹیگس