Apr ۱۴, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور امریکہ، ایران کے حملے کو نہیں روک سکے: صیہونی حکومت کے انسٹی ٹیوٹ برائے سیکورٹی اسٹڈیز کا اعتراف

صیہونی حکومت کے انسٹی ٹیوٹ برائے سیکورٹی اسٹڈیز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ، ایران کو اسرائیل کے فوجی اڈوں پر حملے سے نہیں روک سکے۔

سحرنیوز/ دنیا: ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے انسٹی ٹیوٹ برائے سیکورٹی اسٹڈیز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے 200 میزائلوں اور 300 ڈرونز کے ساتھ ایک عجیب و غریب کا رات کا مشاہدہ کیا- یہ میزائل اور ڈرونز  پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر فائر کئے اور اس حملے سے اسرائیلی حکومت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

 اسرائیلی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی فوجی طاقت کا طلسم ٹوٹ گیا اور  ایران نے جوابی کاروائی کرتےہوئے اسرائيل کے مقابلے میں اپنی دلیری اور فوجی و  آپریشنل طاقت کا ثبوت دیا ہے-  اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ رات کھیل کے اصول تبدیل کردیئے اور وہ خطے میں ایک نیا توازن مسلط کرنے میں کوشاں ہے-

" ٹائمز آف اسرائیل " اخبار نے بھی شام میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر صیہونی حکومت کے حملے کے سبب، اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم کے سابق سربراہ یوسی کوہن کی ناراضگی کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ کوہن ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملے کے مخالف تھے کہ جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کا قتل ہوا اور تل ابیب اور تہران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔صیہونی حکومت کے اس عہدے دار نے اس حکومت کی کابینہ کو ایران کے ساتھ کسی بھی فوجی تصادم کے نتائج سے خبردار کیا۔

 

ٹیگس