Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا مظاہرہ

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر تل ابیب میں مظاہرہ کرکے قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں قید صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مظاہرے کے دوران کہا ہےکہ ہمیں قیدیوں کی رہائي کے ایک اور موقع کو گنوانا نہيں چاہیے۔ انہوں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کاروں کو معاہدے کے لئے مکمل اختیارات دیئے جائيں تاکہ صیہونی قیدیوں کو غزہ سے واپس لایا جا سکے۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ نیتن یاہو نے ، موساد، شاباک اور فوج کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد کو مذاکرات کے لئے دوحہ بھیجنے کی منظوری دی ہے اور یہ وفد جمعہ کے روز دوحہ روانہ ہونے والا ہے۔

 

ٹیگس