ٹرمپ کی دھمکی بھی اور حماس سے بات چیت بھی، فلسطینی مجاہدین کو ڈرایا نہیں جا سکتا
وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیوتھ نے حماس کے ساتھ ٹرمپ حکومت کے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: وائٹ ہاوس کی ترجمان نے حماس و امریکہ کے درمیان مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کے معاملے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی ایڈم بہلر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کی کوشش کے لئے جس سے چاہیں بات چیت کریں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں اسرائيل سے مشورہ کیا گيا ہے اور صدر کا یہ خیال ہے کہ پوری دنیا میں مختلف فریقوں سے بات چیت اگر امریکہ کے مفاد میں ہو تو یہ اچھا کام ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان نے دعوی کیا کہ غزہ میں قید امریکیوں کی جان خطرے میں تھی اسی لئے یہ فیصلہ کیا گيا۔ واضح نیویارک ٹائمز سمیت کئي امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر میں امریکہ اور حماس کے درمیان براہ راست بات چیت ہوئی ہے۔