ایران کے داخلی امور میں امریکی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی: ممتاز روسی تجزیہ نگار
روس کے ایک ممتاز تجزیہ نگار نکولائی استاریکوف نے ایران کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روسی تجزیہ نگار اور مصنف نکولائی استاریکوف نے ایران اور دنیا کے دیگر ممالک کے امور میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی مداخلت کو بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی کُھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور بعض مغربی ممالک دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے، 24 اکتوبر 1970 میں منظور کیے جانے والے بین الاقوامی حقوق سے متعلق اعلامیہ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
نکولائی استاریکوف نے ایران ، وینزویلا، گرین لینڈ اور یوکرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں نے مذکورہ ممالک میں مداخلت کرکے، عالمی حقوق کے اعلامیے کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
روسی تجزیہ نگار نے کہا کہ عالمی حقوق کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی ملک اپنے سیاسی مقاصد کے حصول یا مراعات حاصل کرنے کے لیے دوسرے ملکوں کو اپنے اقتصادی اور سیاسی اور دوسرے اقدامات کی پیروی پر مجبور نہیں کرسکتا۔
ممتاز روسی تجزیہ نگار نکولائی استاریکوف نے واضح کیا کہ اس اعلامیے کے تحت کسی بھی ملک کو اس بات کا حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کی حکومت گرانے کے لیے تخریب کاری کرے یا دہشت گردانہ اور مسلح کارروائيوں کی منصوبہ بندی کرے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روسی تجزیہ نگار نے کہا کہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت کسی بھی ملک کو دوسرے ممالک کی اندرونی کارروائیوں میں بھی مداخلت کا حق حاصل نہیں۔