تلاش
-
Sep ۱۰, ۲۰۲۴
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت کو دمشق کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے
-
Sep ۱۰, ۲۰۲۴
صیہونی حکومت کے سابق وزير جنگ نے اسلامی استقامتی تحریک حماس سے شکست کا اعتراف کر لیا۔
-
Sep ۰۹, ۲۰۲۴
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائل، ڈرون اور توپخانے سے ایک ساتھ حملے کئے ہیں۔
-
Sep ۰۹, ۲۰۲۴
اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
-
Sep ۰۸, ۲۰۲۴
مقبوضہ علاقوں کی مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونی فوجیوں کے غیر انسانی سلوک کی ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں فلسطینی قیدی ہاتھ باندھے زمین پر پڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور دیکھا جا سکتا ہے کہ صہیونی فوجی فلسطینی قیدیوں کو اپنے کتوں سے ڈراتے اور ان کی تذلیل کرتے ہیں۔
-
Sep ۰۸, ۲۰۲۴
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مزید چار فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
-
Sep ۰۶, ۲۰۲۴
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔
-
Sep ۰۶, ۲۰۲۴
فلسطین کی تحریک حماس کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ کوئی ايسا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی کہ جس میں غزہ میں صیہونی فوج کی موجودگي جاری رکھے جانے کی بات کہی گئی ہوگی۔
-
Sep ۰۶, ۲۰۲۴
شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر چالیس ہزار نوسو کے قریب پہنچ گئی ہے۔
-
Sep ۰۶, ۲۰۲۴
جرمنی نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے فوجی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
Sep ۰۶, ۲۰۲۴
حزب اللہ لبنان نے جمعرا ت کی شام شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
-
Sep ۰۵, ۲۰۲۴
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایام میں غرب اردن میں صیہونی فوج کے حملوں میں 39 فلسطینی شہید ہو گئے ہيں۔
-
Sep ۰۵, ۲۰۲۴
اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں اور اس کے ایٹمی گوداموں کو خطے اور پوری دنیا کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے ایران کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دیگر ملکوں پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دیتی ہے اس لئے اس کے ایٹمی ہتھیار زیادہ سنگین خطرات کے حامل ہوگئے ہیں۔
-
Sep ۰۵, ۲۰۲۴
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ دوسری جانب مغربی کنارے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم چھے فلسطینی شہید ہوگئے۔
-
Sep ۰۵, ۲۰۲۴
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بدھ کی شام ان چھے صیہونی جنگی قیدیوں میں سے جن کی لاشیں گزشتہ دنوں غزہ میں ملی ہیں، دو قیدیوں کا، ہلاکت سے پہلے کا آخری ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
-
Sep ۰۴, ۲۰۲۴
صیہونی حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں کم از کم 180 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
-
Sep ۰۴, ۲۰۲۴
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک ذيلی تنظیم جنین بریگیڈ کے مجاہدوں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے راستے میں 6 بم دھماکے کیے ہیں۔
-
Sep ۰۴, ۲۰۲۴
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا ہے کہ خونخوار صیہونی حکومت کی بربریت سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
-
Sep ۰۳, ۲۰۲۴
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے 2 فوجی اڈوں میں جاسوسی ساز و سامان کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔