Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب: ایٹمی حملے پر مبنی اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مراسلوں میں صیہونی وزیر کی ایٹمی حملے کی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی برادری کی جانب سے ایٹمی حملے کے بیان کی شدید مذمت کئے جانے کا خواہاں ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مراسلوں میں کہا ہے کہ غزہ کے نہتے عوام کو کہ جنھیں قتل و غارت، وحشیگری اور صیہونی جارحیت و قتل عام کا سامنا ہے اور جنھیں اجتماعی طور پر سزا اور وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جا رہا ہے، اب صیہونی وزیر کی ایٹمی حملے کی دھمکی کا بھی سامنا ہے جس سے گہری تشویش لاحق ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران صیہونی حکام نے یہ دوسری بار ہے کہ ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور دوسری بار صیہونی ثقافتی میراث کے وزیر نے فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مقابلے میں بے بس و ناتواں ہوکر اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم و نہتے عام شہریوں کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اس سے قبل صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں ایران کے خلاف ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ٹیگس