Jan ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ: غزہ میں غاصب صیہونی حکومت گذشتہ 3 ماہ میں کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیت کے اہداف میں غاصب صیہونی حکومت کی مکمل شکست پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کی شام کابینہ کے اجلاس میں جنگ غزہ کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور غرب اردن میں غاصب صیہونی فوج کے مقابلے میں استقامتی فلسطینی گروہوں کی کارروائیوں اور عوام کی استقامت کے نتیجے میں، جارح اسرئیلی فوج گزشتہ تین ماہ میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہ کر سکی۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں تمام تر جنگی جرائم کے باوجود اپنی شکست کے بعد صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین سے باہر دہشت گردانہ حملے شروع کئے اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اور ان کے ساتھیوں کے دہشت گردانہ قتل کو اپنی کامیابی قرار دینے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ناکامیوں کو ذلت آمیز شکستوں کے نتیجے ميں نہ صرف صیہونی کابینہ بلکہ امریکی حکومت کے اندر بھی جنگ غزہ کے حوالے سے اختلافات سامنے آگئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا حامی ہے اور اس نے شروع سے ہی غزہ پر حملے بند کئے جانے، انسانی امداد کے راستے کھلے جانے، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اقدامات روکے جانے اور جمہوری طریقے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار فلسطینیوں کو دیئے جانے کو علاقے میں امن و ثبات کے لئے ضروری قرار دیا ہے۔

ٹیگس