May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • غزہ اور رفح کی تشویشناک صورتحال کو لے کر تہران اور ریاض کے ما بین اہم بات چیت

ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کنی اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونی رابطے میں باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ نے جمعے کو اس ٹیلی فونی گفتگو کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کے پیش نظر ہمیں یقین ہے کہ ایرانی عازمین حج پورے سکون و اطمینان سے مناسک حج بجا لائيں گے۔

ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ باقری کنی نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی اور شہید وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کی آخری رسومات میں سعودی عرب کے اعلی حکام کی شرکت کی قدردانی کی۔

ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے وزيرخارجہ سے گفتگو میں شہر رفح کی نہایت تکلیف دے اور افسوسناک صورت حال اور صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کا جائزہ لیتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ روکنے کے لئے موثر اور مشترکہ اقدام انجام دینے پر تاکید کی۔

 

ٹیگس