Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کے جرائم میں شریک ممالک ایران کے جائز حق پر اٹھا رہے ہیں سوال! ایران کا آسٹریلیا اور برطانیہ کو منہ توڑ جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے مشترکہ بیان میں کئے گئے دعووں کو بے بنیاد، غیر حقیقت پسندانہ اور غیر متعلق قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مقبوضہ فلسطین اور مغربی ایشیائی خطے میں غاصب صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات، جرائم اور جارحیت کے خلاف برطانیہ اور آسٹریلیا کی مسلسل حمایت کی یاد دہانی کراتے ہوئے ان ممالک کے یک طرفہ اور متعصبانہ موقف کی مذمت کی اور دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جوابی دفاعی کارروائیوں، وعدہ صادق آپریشن ایک اور دو، کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق قانونی دفاع کے اصول کے مطابق قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل بھیجنے کے بار بار کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس الزام کے اعادے کو بین الاقوامی تعلقات کے لئے نقصان دہ اور یوکرین تنازعہ کو عالمگیر بنانے کے امریکہ اور برطانیہ کے منصوبے کا حصہ قرار دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں اور منصوبے ملک کی تکنیکی اور علمی ضروریات اور عالمی قوانین اور معاہدوں کے تحت ہيں۔

 

ٹیگس