Jan ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں انجام دئیے جا رہے ہولناک جرائم سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی دہشتگرد اسرائیل کو کوشش کو ایران نے کیا بے نقاب

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے علاقائی ممالک کے خلاف صیہونی حکومت کی تباہ کن سرگرمیوں کو چھپانے کی کوشش قرار دیا۔

سحر نیوز/ ایران:  ستائیس جنوری دوہزار پچیس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہولوکاسٹ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں صیہونی حکومت کے صدر نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ایران بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار کر رہا ہے اور اس کا ہدف یہودیوں کی سرزمین کو نابود کرنا ہے۔

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نمائندے، امیر سعید ایرانی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے بے بنیاد دعووں کو دوٹوک اور سختی سے مسترد کرتا ہے کہ جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اس نسل پرست حکومت کی طرف سے کیے گئے ہولناک جرائم سے لوگوں کی توجہ ہٹانا ہے-

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ بلاشبہ صیہونی حکومت علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس نسل پرست حکومت کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

 

ٹیگس