امیر قطر کا تہران دورہ، صدر پزشکیان نے کیا پرتپاک استقبال
Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
سحرنیوز/ایران: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایران کے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچے ہیں جہاں سعدآباد کمپیلس میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنرس پیش بھی پیش کیا گیا۔

امیر قطر کے دورہ ایران کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔

امیر قطر کے اس دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے چھے دستاویزات پر دستخط ہوں گے۔