Feb ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی سے امیر قطر کی ملاقات

امیر قطر نے آج تہران میں اپنے وفد کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے آج بدھ کی شام تہران میں  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں امیر قطر کے ساتھ تہران کے دورے پر آنے والے وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔

 یاد رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی بدھ 19 فروری کو ایک اعلی سطحی وفد لے کر سرکاری دورے پر تہران پہنچے ۔

 تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر امیر قطر کا استقبال ایران کے وزیر توانائی عباس علی آبادی نے کیا اور اس کے بعد تہران کے سعد آباد تاریخی و ثقافتی کمپلیکس میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ان کا سرکاری استقبال کیا۔

ٹیگس