May ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ منصفانہ اور متوازن سمجھوتے کی آمادگی کا اظہار کیا ہے

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے ہر دور سے زیادہ ایک منصفانہ اور متوازن سمجھوتے کی تیاری رکھتے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم ہر دور سے زیادہ ایک منصفانہ اور متوازن سمجھوتے کے لئے تیار ہيں ۔ انہوں نے لکھا کہ ہم نے عمانی اور امریکی فریقوں کے ہمراہ فیصلہ کیا کہ لاجسٹیکل اور فنی وجوہات کی بنا پر مذاکرات کو کچھ عرصے کے لیے ملتوی کیا جائے۔ وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ ایران کی جانب سے مذاکرات پر مبنی راہ حل کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ ہم ایک ایسے منصفانہ اور متوازن معاہدے کے لیے پرعزم ہیں جس سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا خاتمہ ہو اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن رہنے اور ایرانی عوام کے حقوق کی ضمانت بھی مکمل طور پر فراہم ہوسکے۔

ٹیگس