اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنا دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد کل تہران واپس پہنچ گئے
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے تہران واپس لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی میں کمی لانے اور پاکستان و ایران کے باہمی تعلقات میں فروغ کے لئے پاکستانی حکام سے باہمی صلاح و مشورہ کرنا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کل اسلام سے تہران واپس لوٹے۔ اسلام آباد میں ان کو پاکستانی وزیر خارجہ کے معاون برائے علاقائی امور اسد گیلانی اور اسلام آباد میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے رخصت کیا۔