یمن پر صیہونی حملوں کی مذمت
May ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ اور دیگر یمنی انفراسٹرکچر پر صیہونی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الحدیدہ بندرگاہ اور دیگر یمنی انفراسٹرکچر پر صیہونی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جرم اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ علاقے میں عدم تحفظ کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ غزہ میں صیہونی حکومت کے نسل کشی اور جرائم کو روکنا اور صیہونی حکومت کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینا ہے۔
اسماعیل بقائی نے الحدیدہ کی بندرگاہ اور دیگر اہم یمنی انفراسٹرکچرز پر صیہونی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی جرم اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں اور قواعد کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔