محمد مخبر: اگر دشمن نے دوبارہ غلطی دہرائی تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی ایران کے خصوصی مشیر محمد مخبر نے صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمن نے دوبارہ غلطی دہرائی تو اسے سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
سحر نیوز/ ایران: انھوں نے کہا کہ دشمن یہ گمان کرتا ہے کہ وہ ایران کے ممتاز افراد کو نشانہ بنا کر پیشرفت کا راستہ روک سکتا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شہداء کا پاک خون قوم کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے اور ترقی کی راہوں کو مزید اسان کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے دشمنوں کی جارحیت کا ردعمل جذباتی نہیں بلکہ عقل و تدبیر پر مبنی ہے۔
ہماری قوت کا سرچشمہ حکمت ہے، اور ملت ایران فراموش کاروں میں سے نہیں ہے۔ اگر دشمن نے دوبارہ غلطی دہرائی تو اسے ایسی قیمت ادا کرنی پڑے گی جو نہایت پریشان کن ہوگی۔محمد مخبر نے ایران کی تاریخی مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی دشمن نے دہشت گردی یا دباؤ کا طریقہ استعمال کیا، ایرانی عوام مزید متحد و پرعزم ہو کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوئے ہیں۔