Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ذلت اور ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس حسین (ع) سے لیا ہے: صدر پزشکیان

 صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے کمانڈروں اور ایرانی شہریوں کے پرشکوہ تشییع میں عوام کی شاندار شرکت کا شکریہ ادا کیا۔

سحر نیوز/ ایران:ارنا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ایرانی عوام کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ: " آّپ نے شہیدان وطن کا پوری محبت کے ساتھ بدرقہ کیا اور ہمارے اتحاد کی آواز کو دنیا بھر تک پہنچایا۔ ہم نے حسین بن علی (ع) سے سیکھا ہے کہ ذلت اور ظلم کے سامنے سر خم نہ کریں۔ایسی حریت پسند ملت کی خدمت کرنا، میرے لیے باعث فخر ہے۔ ایران پائندہ باد۔"

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز ایرانی عوام نے اپنے ہر دل عزیز کمانڈروں، سائنسدانوں اور دیگر شہریوں کے پرشکوہ تشییع میں شرکت کی اور اتحاد اور یکجہتی کے اعلان کے ساتھ ساتھ، انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کا، خون کے آخری قطرے تک دفاع جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

ٹیگس