Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران نے ماحول حیات کے لحاظ سے حساس مقامات پر اسرائیلی حملوں کی عالمی مذمت کا مطالبہ کیا ہے

ایران کے محکمہ ماحول حیات کی سربراہ اور صدر کی مشیر شینا انصاری نے ماحول حیات کے لحاظ سے حساس مقامات پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/ایران:  ایران کے محکمہ ماحول حیات کی سربراہ شینا انصاری نے، ماحول حیات سے متعلق 10 بین الاقوامی اداروں کو خط لکھ کر، ایران  کے خلاف  حالیہ صیہونی جارحیت کے دوران، ماحول حیات کو پہنچنے والے وسیع نقصانات کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔  

 انھوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ غاصب  صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف اپنی بارہ روزہ بلا اشتعال اور غیر قانونی فوجی جارحیت  کے دوران، ماحول حیات کے لحاظ سے حساس مراکز، توانائی کی تنصیبات، تیل کے ذخائر اور بنیادی صنعتی کارخانوں پر حملے کئے جن کے نتیجے میں اکو سسٹم کو ناقابل تلافی نقصان پہںچا، کیمیائی مواد رسنے اور آب وہوا میں آلودگی پھیلنے کے خطرات پیدا ہوئے، عوام کی سلامتی خطرے میں پڑگئي اور صرف ایران ہی نہیں بلکہ ایران کی سرحدوں سے باہر خطے کے ماحول حیات کو بھی  سنگین خطرات لاحق ہوگئے۔   

 انھوں نے لکھا ہے کہ ایران ماحول حیات کے  بہت سے ذمہ داربین الاقوامی اداروں اور کنوینشنوں کا رکن ہونے کی حیثیت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ماحول حیات کے لحاط سے اہم اور حاساس مراکز پر صیہونی  حملوں کا نوٹس لیا جائے اور ماحول حیات کو نقصان پہنچانے کے اس  کے اقدامات کی مذمت کی جائے۔  

 

ٹیگس