Jan ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی طرف سے امریکہ کی داخلی سلامتی کی وزارت کے بیان کا منہ توڑ جواب

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر امریکہ کی داخلی سلامتی کی وزارت کے بیان کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ابھی چند دن پہلے امریکہ میں  تین بچوں کی ماں امریکی شہری ایک  بے گناہ نوجوان خاتون کو ایک پولیس اہلکار نے نزدیک سے گولی مار کر قتل کردیا۔ 

سید عباس عرا‍قچی نے کہا کہ امریکی حکومت نے اس خاتون کو دہشت گرد قرار دیا، امریکی صدر ٹرمپ نے اس کے قتل کو پولیس کی جانب سے اپنا دفاع قرار دیا اور امریکہ کی داخلی سلامتی کی وزارت نے سبھی امریکی شہریوں کو دھمکی دی کہ اگر کسی فیڈرل افسر پر ہاتھ اٹھایا تو پوری شدت سے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "لیکن یہاں ایران میں، پولیس کے افسران ان  اصل دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کئے جارے ہیں اور ان دہشت گردوں کو سابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے موساد کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 سید عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس ویڈیو میں جو ہورہا ہے کیا وہ عوامی مظاہرہ لگتا ہے یا ٹھیک وہی منظر ہے جس کو امریکی حکومت اپنی سرحدوں کے اندر ہرگز برداشت نہیں کرے گی؟

 

ٹیگس