Feb ۲۸, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • عمان: ایران پر حملہ امریکا اور عالمی امن کے حق میں نہیں ہے

عمان کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ امریکا اور عالمی امن کے حق میں نہیں ہے

سحرنیوز/ایران:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے جو ایران اور امریکا کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات میں ثالثی کررہے تھے، کہا ہے کہ مذاکرات کے بیچ میں ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے حملے سے انہیں زبردست شاک پہنچا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان حملوں سے انہیں بہت سخت صدمہ پہنچا ہے۔

ان حملوں نے سنجیدہ اور موثر مذاکرات کو ایک بار پھر نقصان پہنچایا ہے۔
ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ حملے نہ امریکا کے فائدے میں ہیں اور نہ ہی عالم امن کے حق میں ہیں۔

اسی کے ساتھ عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے سلامتی کونسل سے جنگ بند کرانے کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس