ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i452930-ایران_اور_مصر_کے_وزرائے_خارجہ_کا_ٹیلیفونک_رابطہ
سحر نیوز کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے غیر قانونی حملے کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
(last modified 2026-03-24T12:06:37+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

سحر نیوز کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے غیر قانونی حملے کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس بات چیت میں حالیہ حملے سے متعلق ایران کے مؤقف اور ایرانی مسلح افواج کی جانب سے کی گئی قانونی اور مؤثر دفاعی کارروائی کی تفصیلات بیان کیں۔
مصر کے وزیرِ خارجہ نے بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے ملک کی علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel