ایرانی وزارت خارجہ میں برطانوی سفیر کو طلب کر لیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457648-ایرانی_وزارت_خارجہ_میں_برطانوی_سفیر_کو_طلب_کر_لیا_گیا
برطانیہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے فیرفورڈ فوجی اڈے کے مبینہ واقعے کو ایران سے منسوب کرنے کے بے بنیاد دعوے پر ردعمل میں، تہران میں برطانیہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران کے شدید احتجاج سے انہیں باخبر کیا گیا۔
(last modified 2026-10-14T10:00:00+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزارت خارجہ میں برطانوی سفیر کو طلب کر لیا گیا

برطانیہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے فیرفورڈ فوجی اڈے کے مبینہ واقعے کو ایران سے منسوب کرنے کے بے بنیاد دعوے پر ردعمل میں، تہران میں برطانیہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران کے شدید احتجاج سے انہیں باخبر کیا گیا۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سفیر ہیوگو شورٹر کو وزارت خارجہ میں شعبہ مغربی یورپ کے ڈائریکٹر جنرل علی رضا یوسفی نے طلب کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے برطانیہ کے غیر ذمہ دارانہ اور تخریبی رویے پر شدید احتجاج سے انہیں باخبر کیا۔

رپورٹ کے مطابق علی رضا یوسفی نے برطانیہ کی حکومت کے ایران کے خلاف بے بنیاد دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ برطانوی حکام توجہ ہٹانے اور ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر، امریکا اور اسرائیل کی حکومتوں کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت میں شرکت نیز ایران مخالف دہشت گرد گروہوں اور عناصر کی طویل المیعاد میزبانی پر اپنی جوابدہی اور بین الاقوامی ذمہ داری سے بھاگ نہيں سکتے۔

علی رضا یوسفی نے ایران مخالف مہم کے سلسلے میں برطانیہ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ برطانیہ کی حکومت کو جلد از جلد فیرفورڈ اڈے کے مبینہ واقعے کے سلسلے میں ایران کے خلاف اپنے الزامات کی دستاویزات اور ثبوت پیش کرنے چاہئیں، بصورت دیگر اسلامی جمہوریہ ایران دو طرفہ تعلقات پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے گا، جس کے نتائج کی ذمہ داری برطانیہ کی حکومت پر ہوگی۔

برطانیہ کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس معاملے کو اپنے ملک کے حکام تک پہنچائیں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel