سعودی اتحاد نے ہمارا 10 بلین ڈالر مالیت کا تیل لوٹا: یمنی آئل منسٹر
سعودی اماراتی اتحاد نے یمن جنگ کے دوران کئی بلین ڈالر کا تیل غارت کیا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ یمنی آئل منسٹر
ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے آئل منسٹر نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی اماراتی فوجی اتحاد نے 2018ء سے اب تک یمن کا کئی بلین ڈالر مالیت کا تیل لوٹا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق یمنی آئل منسٹر احمد دارس نے بتایا کہ 2018ء سے لے کر اس سال کے جولائی تک یمن کا 130 ملین 41 ہزار اور 500 بیرل تیل جارح ممالک کے ہاتھوں تاراج کیا گیا ہے۔
احمد دارس نے المسیرہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء سے اب تک چرائے گئے یمنی تیل کی قیمت 9 بلین 490 ملین 639 ہزار اور 415 ڈالر ہے۔
یمنی آئل منسٹر نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے وابستہ یمن کی مستعفی حکومت نے امریکی حمایت سے جو تیل برآمد کیا ہے اس کے اعداد و شمار میں شک و شبہ ہے۔
یمن کی مستعفی حکومت کے بیانات کے مطابق گزشتہ سات سال اور اس سے پہلے بھی تیل کی فروخت کے اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔