Nov ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی (فائل فوٹو)
    امریکی فوجی (فائل فوٹو)

صورتحال کو مزید بحرانی بنائے رکھنے کے لئے یمن میں موجود امریکی دہشتگردوں کے مشکوک اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فارس نیوز کے مطابق تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران امریکی فوجیوں کے کئی وفد یمن میں داخل ہوئے ہیں، انہوں خبردار کیا کہ امریکہ برطانیہ کے ساتھ مل کر یمن میں بحران اور کشیدگی کا نیا سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہے۔

اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ گزشتہ ہفتے امریکی دہشتگردوں کا ایک وفد یمن کے تیل سے مالامال خطے حضرموت میں داخل ہوا ہے۔

باخبر مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حضرموت میں امریکیوں کی رفت و آمد کا مقصد گیس اور تیل کی شکل میں یمنی عوام کی قومی ثروت کی لوٹ مار کرنا ہے اور انکی اس رفت و آمد کا سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے کچھ عرصے قبل امریکہ اور خطے میں موجود دیگر جارح عناصر کو اپنی قومی ثروت کی لوٹ مار سے روکنے کے لئے حضرموت کی الضبہ بندرگاہ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

یمنی فوج نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ جارح سعودی اتحاد اور اسکے آقا امریکہ کو قومی ذخائر لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ٹیگس