Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran

حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد بڑھ کر انتیس ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس حملے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے کہ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صیہونیوں کی ایک تعداد ہلاک ہوگئی ہے لیکن صیہونی فوج نے آخری اطلاع ملنے تک کسی صیہونی کی ہلاکت کا اعتراف نہیں کیا ہے۔ یہ صیہونی، الجلیل الاعلی میں واقع دوویو صیہونی بستی پر میزائل حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد میں ایسے حالات میں اضافہ ہو رہا ہے کہ معاریو اخبار نے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے تازہ سروے کی رپورٹ گزشتہ جمعہ کو شائع کی تھی جس میں اسی فی صد اسرائیلی، طوفان الاقصی آپریشن میں ہونے والی ہلاکتوں اور شکست کے لئے نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطینی استقامت کے مقابل صیہونی حکومت کی شکست کے سبب مقبوضہ علاقوں کے لوگوں میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے تئيں نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس