Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل جنگ کا دائرہ پھیلانے کے درپے : لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کا دائرہ پھیلانے کے درپے ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی حمایت میں ہوا اور حزب اللہ نے جنگ کے آغاز سے اب تک جنگی اصولوں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں اور ان کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں اور اس نے پبلک مقامات کو بالکل نشانہ نہیں بنایا ہے۔

نبیہ بری نے مزید کہا کہ اسرائيل نے دیہاتوں اور شہروں میں عام شہریوں اور نامہ نگاروں پر حملوں اور ان کے قتل عام کے ذریعے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ تمام قرائن سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اسرائیل جنگ کا دائرہ پھیلانے کے درپے ہے۔

نیبہ بری نے کہا کہ اسرائیل لبنان اور خطے کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے اور جارحیت کی روک تھام کے لئے اس حکومت پر دباؤ ڈالا جانا چاہئے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن ایک تاریخی ثمرہ ہے جو ہمیشہ باقی رہے گا۔

ٹیگس