Dec ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • دوحہ میں حماس کے سربراہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو پچھتر دن گزرنے کے باوجود استقامت بدستور ثابت قدم ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات میں غزہ کے حالات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہيں کہ صیہونی حکومت کی فوج غزہ میں ایسے جرائم و جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہيں ملتی اور وہ غزہ کے باشندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی، بحری اور بری حملے کر رہی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے اتحادی سمجھتے تھے کہ وہ اس طرح استقامت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتے ہيں لیکن ان کے وحشیانہ جرائم اور قتل عام کو پچھتر دن گزرنے کے باوجود استقامت ثابت قدم اور میدان میں ڈٹی ہوئی ہے اور صیہونی حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے غزہ کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ کے دوران یہ امیرعبداللہیان کا چوتھا دورہ دوحہ ہے اور ان کے یہ دورے ایسی جنگ کے ماحول میں انجام پا رہے ہيں جو صیہونی حکومت نے ملت فسلطین کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔

ٹیگس