Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • شہر رفح کے رہائشی علاقوں پر صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی ردعمل

جنوبی غزہ کے شہر رفح کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے جارحانہ ہوائی حملوں کے خلاف عالمی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام:  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ نے قتل عام کی جو پالیسی اپنا رکھی ہے وہ ہٹلر کی پالسی کی طرح ہے کہ جو ہر روز ریڈ لائینیں عبور کر رہی ہے- ترکیہ کے صدر نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک قتل عام کو رکوانے کے بجائے، اسرائیل کی حمایت کر رہے ہيں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی شہر رفح کی ابتر صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اس علاقے میں صیہونی فوجیوں کے حملوں کے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا ہے-

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بھی اعلان کیا ہے کہ رفح جیسے علاقے پر حملہ کہ جہاں تقریبا پندرہ لاکھ فلسطینی مصر کی سرحدوں کے قریب پناہ گزيں ہیں اور ان کے لئے کہیں جانے کا کوئی راستہ بھی نہیں ہے، بہت خوفناک ہے-

انہوں نے خبردار کیا کہ بموں اور گولیوں کے درد اور تکلیف کے علاوہ، رفح پر اس حملے کا مطلب غزہ میں داخل ہونے والی معمولی انسانی امداد کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے اور اس کے پوری غزہ پٹی کے لیے برے نتائج برآمد ہوں گے۔

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روتہ نے بھی اپنی ایک تقریر میں جنوبی غزہ کے شہر رفح میں کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی کے بارے میں خبردار کیا ہے- انہوں نے کہا کہ رفح پر صیہونی فوج کے وسیع حملوں سے درناک انسانی المیہ رونما ہوگا-

ٹیگس