Jul ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  •  حزب اللہ نے پھر کیا کمال، مقبوضہ فلسطین پر ڈرونز اور راکٹوں کی بارش

صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے ڈرون اور راکٹ حملوں اور اس علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: المیادین  ٹی وی چینل کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک کے  ڈرونز کا ایک دستہ لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مغربی الجلیل میں داخل ہوا جس کی وجہ سے صہیونی بستیوں میں خطرے  کے سائرن بجنے لگے۔

اس رپورٹ کے مطابق  الجلیل علیا میں 15 سے زائد مقامات پر خطرے کے سائرن بجے اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مرون‘ ایئربیس کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا اور اس ایئربیس کی فضا میں تصادم بھی نظر آیا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی ڈرون حملے کے بعد الجلیل کے قصبے کرمیئیل کی فضاؤں میں کئی دھماکوں کی خبر دی۔

اس کے علاوہ کریات شمونہ میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور اس علاقے میں راکٹ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دہشتگرد اسرائیلی حکومت نے ابھی تک ان حملوں میں ہوئے نقصانات کے بارے میں کسی بھی طرح کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان  نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے جبل نیریا کے فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی افسر یقینی طور پر مارے گئے ہيں۔

حزب اللہ نے مزید  بتایا ہے کہ یہ فوجی اڈہ اس وقت گولانی فورسز کا ٹھکانہ ہے اور یہ حملہ صیہونی حکومت کی جانب سے "شقرہ" قصبے میں کی گئی دہشت گردی کے جواب میں کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس