Sep ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے پانچ مجاہد شہید، جوابی کاروائی میں 11 دہشتگرد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بیت المقدس کی راہ میں اپنے پانچ مجاہدوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے جب کہ صہیونی میڈیا نے جمعرات کی صبح حزب اللہ کے شدید میزائل اور ڈرون حملوں میں 11 صیہونیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ  نے کہا ہے کہ اس کے 5 مجاہد، بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے ہیں۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت  تنظیم حزب اللہ نے  بتایا ہے کہ "نظیر یوسف نون، فضل اللہ شحادا مشیک، حسین علی علی امھز، بسام حسین فتونی، جعفر احمد الحسین" بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے ہيں۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 12 صیہونیوں کے  ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ ایک بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا  تھا کہ اس نے بیت ھلل میں دشمن کے توپ خانے  کے ہینگر اور صہیونی افسران اور فوجیوں کے ٹھکانے کو کئی خودکش ڈرونز سے تباہ کر دیا۔

اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے یعرا میں مغربی بریگیڈ کے نئے بنائے گئے ہیڈ کوارٹر کو باریک بینی سے ایک خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ اس سے چند سیکنڈ قبل حزب اللہ کی جانب سے اصبع الجلیل میں دوسری بار ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

 

ٹیگس