بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نہتوں کا قتل عام کرکے اپنی جیت کا خواب دکھنے والے دہشتگرد اسرائیل کے فلسطینی مجاہدوں کی تازہ کاروائیوں سے اڑے ہوش
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے نتساریم محور پر غاصب اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس نے غرب اردن پر صیہونی حکومت کے حملے تیز ہونے کے ساتھ ہی اس علاقے میں صیہونیت مخالف استقامتی کارروائیاں اور حملے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ المیادین ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں غاصب فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے ہيں۔ قدس بریگيڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر زخمی صیہونی فوجیوں کو منتقل کرنے کے لئے مقبوضہ فلسطین میں بھیجا گیا ہےاس حملے سے ایک بار علاقے بالخصوص مقبوضہ زمینوں پر کشیدگی بڑھنے کا پتہ چلتا ہے۔
اس بیچ تحریک حماس نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں غاصب صیہونیوں کی مسلسل جارحیتیں جس میں تازہ ترین طولکرم کیمپ میں ایک گاڑی پر بمباری ہے، فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی استقامت اور عوام کے عزم و ارادے کو کمزور کرنے میں کامیاب نہيں ہوں گي۔ تحریک حماس نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن میں غاصبوں کی بڑھتی ہوئی جارحیتوں کے مقابلے میں ہم تاکید کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ صیہونی دشمن کو مایوسی کا سامنا ہے کیونکہ وہ غرب اردن میں اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور فلسطینی زمینوں کو ضم کرنے اور فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکالنے کی اسکی سازش ناکام ہوجائے گی۔
تحریک حماس نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ استقامت ، مقبوضہ غرب اردن میں اپنے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ہرطرح کی استقامت کو تیز کریں اور غرب اردن کے فلسطینیوں کو چاہئے کہ صیہونی کالونیوں کے باشندوں اور غاصبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائيں۔ یہ بیان شمالی غرب اردن میں واقع طولکرم کالونی میں ایک گاڑی پر صیہونیوں کے فضائی حملے میں چار فلسطینیوں کے شہید اور تین کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ شمالی غرب اردن کے بلاطہ کیمپ میں صیہونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں بھی ایک سن رسیدہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئی ہے۔