Jun ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۴:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی میزائیل حملوں کے درمیان یمن نے بھی تل ابیب پر کیا حملہ

یمن سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل میں دوبارہ فضائی حملے کے سائرن کی آوازیں گونجنے لگی۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی میزائيل اور ڈرون کے حملے ابھی ختم ہی نہیں ہوئے تھے کہ تب ہی یمن سے ایک نیا میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب شہر میں دوبارہ فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

اخبار نے یہ خبر اسرائیلی فوج کے حوالے سے دی ہے۔ یمن سے داغے گئے میزائیل سے کس طرح کا نقصان ہوا ہے ابھی اس کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

 

ٹیگس