شنگھائی کانفرنس: اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ، تمام ریسٹورنٹس بند اسکولوں کی 3 دن کی چھٹی
شنگھائی کانفرنس کی 3 ہزار 500 سے زیادہ افسران اور اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔
سحر نیوز/ پاکستان: شنگھائی کانفرنس تنظیم کے اجلاس کے دوران 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ عالمی سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے اور اس دوران اسلام آباد میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پانچ دن کیلئے تمام ریسٹورنٹس بند کیے جا رہے ہیں ۔ اسکولوں کی تین دن کی چھٹی کا اعلان ہوچکا ہے۔
3 ہزار 500 سے زیادہ افسران اور اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغستان، تاجکستان ، ازبکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے اول نائب صدر اور ہندوستان کے وزیرخارجہ شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان (کل) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو اس ملک کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔