غزہ میں جنگ بندی خطے اور دنیا کے لئے بہت ضروری: پاکستانی وزیراعظم
Dec ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کا موضوع 21 ویں صدی میں ہماری اجتماعی خوشحالی کا واضح خاکہ ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ڈی ایٹ ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی، خطے اور دنیا کے امن کے لیے اہم ہے اس لئے غزہ میں جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس کا موضوع 21 ویں صدی میں ہماری اجتماعی خوشحالی کا واضح خاکہ ہے، پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔
پاکستان کے وزیرِاعظم نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے فنی تربیت فراہم کی گئی ہے، پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسر کی کمیونٹیز میں سے ایک ہے۔