سلامتی کونسل میں تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پیش کردہ قرارداد منظور
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزيرخارجہ نے گذشتہ شب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل سے متعلق میکانزم مضبوط کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جس کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے حمایت کی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کی صدارت بھی پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزيرخارجہ اسحاق ڈار کر رہے تھے۔ اس اجلاس میں ایران کی جانب سے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کی زيرصدارت وفد نے شرکت کی۔
پاکستانی وزيرخارجہ اسحاق ڈار نے اس اجلاس کے اختتام پر ایک انٹرویو میں کثیرالجہتی کے دفاع اور خطے میں جارحانہ اقدامات کو مسترد کرنے پر مبنی پاکستان کے عزم پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ جارحیت اور غزہ کے عوام کے خلاف جارحیت کا جو سلسلہ دیکھا ہے اس کے بعد ہمیں کثیرالجہتی کے سایے میں ایک تعمیری رویّے کی ضرورت ہے۔