Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • یورپ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کوٹہ بندی کے قریب پہنچ گیا

روس پر پابندیوں کی وجہ سے یورپ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کی توانائی کمیٹی کے رکن مائیکل بلاس نے کہا ہے کہ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ گیس کے بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال اسی پر نہیں رکے گی بلکہ ہمارے پاس وافر مقدار میں گیس نہیں ہوگی اور ہمیں اس کا کوٹہ مقرر کرنا پڑے گا۔

یورپی رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتین گیس کو یورپ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

روس نے جرمنی کے لیے گیس سپلائی میں بیس فی صد کمی کر دی ہے، جبکہ ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے والے ملکوں کو روسی کرنسی میں گیس کی قیمت ادا کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

امریکہ اور یورپی ملکوں نے، یوکرین پر حملے کو بہانہ بنا کر روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں نے خود یورپ اور امریکہ کے لیے اقتصادی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

ٹیگس