Jan ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوراً رہا کرے: چین

چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوراً رہا کرے۔

سحرنیوز/دنیا: چینی خبر رساں ایجنسی شِن ہُوا کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرے۔

مادورو امریکی حراست میں

 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کئے جانے اور وینزویلا سے باہر لے جانے کے امریکی اقدام پر گہری تشویش ہے، یہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مادورو اور ان کی اہلیہ

 

ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی سیکورٹی کو یقینی بنائے، انہیں فوری طور پر رہا کرے، وینزویلا کی حکومت کی سرنگونی کی کوششیں بند کرے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں وینزویلا کے خلاف امریکہ کی جانب سے طاقت کے استعمال اور ملک کے صدر مادورو کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

 

 

ٹیگس