Feb ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین سے جنگ ختم کرنے کی ہندوستان نے پھر کی اپیل

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعے کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بیان میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے اور صلح کے قیام کی اپیل کی اور کہا کہ آج دنیا اس بات کی منتظر ہے کہ ماسکو اور کی یف جنگ کے خاتمے کے لئے آپس میں ایک معاہدے کریں۔ انہوں نے جوہانسبرگ میں ہو رہے وزرائے خارجہ جی ٹونٹی ممالک کے اجلاس کی سائڈ لائن پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدتوں سے نئی دہلی، روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دے رہا ہے۔

اس سے قبل ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔ اس ملاقات کے حوالے سے مسٹر جے شنکر نے بتایا کہ انہوں نے یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ نئی دہلی ماسکو تعاون کے فروغ کے سلسلے میں اپنے روسی ہم منصب سے گفتگو کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ اپنے دارالحکومت جوہانسبرگ میں جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوروزہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ ملک گزشتہ برس دسمبر سے ایک سال کے لئے جی ٹونٹی گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس