Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • شام، عراق اور یمن پر امریکی حملے ان ممالک کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وائٹ ہاؤس کے اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکی حکومت جرائم جاری رکھنے کے لیے اسرائیلی حکومت کے ہاتھ کھلے رکھنا چاہتی ہے، کہا کہ شام، عراق اور یمن پر امریکی حملے ان ممالک کے اقتدار اعلیٰ کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری اب مزید صبر و تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو رکوانے کے لئے پوری سنجیدگی کے ساتھ اقدام کرے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق، شام اور یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے فوجی حملوں اور کشیدگی کو کم کرنے کے حل کے بارے میں کہا کہ بحران کا محور امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کا تسلسل ہے نیز بحران کا مرکز فلسطین میں ہے اور اس کا حل اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی کا خاتمہ ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ خطے میں امن کا انتخاب کرنے کے بجائے اسرائیلی حکومت اور اس غاصب حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے مفادات کا انتخاب کرتے ہیں اور انہیں مختلف اقوام اور حکومتوں کے مفادات پر ترجیح دیتے ہیں لیکن امریکہ اور برطانیہ کے اقدامات، خاص طور پر حالیہ اقدامات، سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ تو علاقے کے بارے میں صحیح سمجھ رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی راہ حل ہے۔

 

 

ٹیگس