Apr ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکی حملے عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن پر امریکی حملوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یمن پر امریکا کے فضائی حملےغیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین  نیز بنیادی اصول و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔  انھوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ فلسطین میں نہتے فلسطینی عوام  کی نسل کشی جاری رہنے اور خطے میں بدامنی بڑھنے کا سبب بنیں گے۔ اسماعیل بقائی نے یمن کے عوام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کی جارحیت اور وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں انسانی فریضے کے طور پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔  انھوں نے کہا کہ یمن کے خلاف امریکی حملے، بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں  اور ان کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

اسماعیل بقائی نے اسی کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس حوالے سے اپنی خاموشی توڑنے اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نیز اسلامی حکومتوں سے یمن کے خلاف جارحیت نیز بین الاقوامی امن وسلامتی  کی خلاف ورزی نیز قانون شکنی  روکنے کے لئے موثر اور ہمہ گیر اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس