Apr ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان- پاکستان کشیدگی، ایران نے دی بڑی پیشکش

ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل نیٹ ورک X پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ایران پاک - بھارت ثالثی کے لیے تیار ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک X پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ایران پاک - بھارت ثالثی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ایران کے بھائی اور پڑوسی ہیں اور صدیوں پرانے ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ ہم دوسرے پڑوسیوں کی طرح انکو اپنی پہلی ترجیح سمجھتے ہیں۔

تہران اس مشکل وقت میں فریقین کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے اسلام آباد اور نئی دہلی میں ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔ یہ وہ جذبہ ہے جو فارسی شاعر سعدی نے ہمیں سکھایا کہ

ابن آدم ایک جسم کے اعضاء ہیں

جو ایک عنصر سے بنائے گئے ہیں

جب کوئی عضو زخمی ہو

تو دیگر اعضا اس درد کو محسوس کرتے ہیں

 

ٹیگس