Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور بنگلہ دیش کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو،  صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بنگلہ دیشی ہم منصب محمد توحید حسین کے ساتھ ہوئی ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر عالمی اداروں کے ذریعے فلسطینیوں تک پانی اور خوراک پہنچانے پر زور دیا۔ انہوں نے غرب اردن پر صیہونی حکومت کے مکمل قبضے کے ناپاک ارادے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدام فلسطین کو مٹانے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اسلامی ملکوں کے مابین ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ محمد توحید حسین نے بھی صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت پر مبنی فوری اور مؤثر اقدامات پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات میں فروغ اور تعاون کے تسلسل کو تہران اور ڈھاکہ کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ڈھاکہ میں فضائی حادثے اور بنگالی شہریوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا نیز ایران پر صیہونی اور امریکی جارحیت کے خلاف بنگلہ دیش کے مذمتی بیان کی قدردانی کی۔ 

 

ٹیگس