جنرل شکارچی: جنگ کے خاتمے کے لیے ایران شرائط عائد کرے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i452995-جنرل_شکارچی_جنگ_کے_خاتمے_کے_لیے_ایران_شرائط_عائد_کرے_گا
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران شرائط عائد کرے گا۔
(last modified 2026-03-28T05:30:42+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۲۶ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • جنرل شکارچی: جنگ کے خاتمے کے لیے ایران شرائط عائد کرے گا

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران شرائط عائد کرے گا۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی مسلح افواج کے ترجمان، جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران شرائط عائد کرے گا اور اسلامی ایران کے دشمنوں کو انہیں قبول کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایران ایک طاقتور اور فاتح ملک ہے، اور وہی ملک فاتح ہوتا ہے جو جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط طے کرتا ہے، اور ایران کے دشمنوں کو انہیں قبول کرنا پڑے گا۔
جنرل شکارچی نے کہا کہ آپ نے میدان میں ایران کی مسلح افواج اور عظیم قوم کی طاقت کا ادراک کر لیا ہے، بہتر ہے کہ ہوش میں آئیں، وہم سے نکلیں، اور اپنے ہالی ووڈ کے مشیروں سے دور ہو جائیں اور حقیقت کو تسلیم کریں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel