Oct ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • لبنان سے بھی غاصب اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

خبری ذرائع نے لبنان سے غاصب اسرائيل کے ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع کے مطابق غاصب اسرائیل کے سرحدی علاقے میں واقع ایک صیہونی فوجی اڈے پر جنوبی لبنان سے راکٹ حملہ ہوا ہے۔

اس سے چند گھنٹے پہلے غاصب اسرائيل کے ایک ٹی وی چینل "کان" نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کسی بھی ناگہانی واقعے کے ڈر کی وجہ سے صیہونی آبادکاروں سے کہا گيا ہے کہ وہ بستیوں سے نکل کر فوراً المنارہ علاقے میں واقع پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد غاصب اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اور حزب اللہ لبنان نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے بارہا غاصب اسرائيل کے فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کو شروع ہوئے آج 21 واں دن ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف جنگ میں استقامتی محاذ کے جاں بازوں کی نمایاں کامیابیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دریں اثنا، ایک اسرائیلی خبری ذریعہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے تحریک حماس کی شرائط کا جائزہ لے رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کے ہوائی حملوں میں تقریباً 50 صیہونی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ٹیگس